نیویارک (جیوڈیسک) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واقعی پاکستان کا نیوکلیئر طاقت ہونا پوری دنیا کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے اور اگر وہ امریکی صدر بن گے تو وہ ہندوستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس مسلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
انڈیانہ میں سوال و جواب کے سیشن کے دوران پاکستان کے بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے لیکن اس نے ہمیشہ امریکہ کے ساتھ دوہرا معیار رکھا ہے جب آپ امریکی صدر منتخب ہو گے تو پاکستان کے ساتھ کیسے نمٹیں گے۔
اس سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ہم پاکستان کی مالی امداد کرتے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ ہمارے ساتھ دوہرا معیار رکھتا ہے، ہم بعض اوقات خاموش اس لیے ہو جاتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک تو اٹیمی ملک ہے اور دوسرا اُسکے پاس جدید ہتھیار ہیں۔
دونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت 9 ایسے ملک اور بھی ہیں جو ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم پاکستان کی مالی مدد نہ کریں تو ہو سکتا ہے وہ اپنے ہتھیار کسی ایسے ملک کے ہاتھوں فروخت کر دے جس سے دنیا کا نقشہ ہی بدل جائے لہذا ہم مجبوری میں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔