پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران وزیراعظم کو جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں بھی تھے۔ وزیراعظم کہوٹہ کی ریسرچ لیبارٹریز بھی گئے جہاں انہیں پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

میاں نواز شریف نے ایٹمی پلانٹ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ میاں نواز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔