واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اور پاک بھارت کشیدگی دونوں پر تحفظات ہیں، امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سیکورٹی پر تحفظات ہیں ، جوہری ہتھیاروں کی سیکورٹی سےمتعلق پاکستان سےبات چیت ہوتی رہتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو پاک بھارت کشیدگی پر بھی تحفظات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مذاکرات کریں تاکہ خطے میں کشیدگی کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔