پاکستان جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کیلیے اقدامات کر رہا ہے، امریکا

Weapons

Weapons

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ اسیٹورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی حفاظت کیلیے اقدامات کررہا ہے،پاک فوج نے شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے کلیئر کر دیا ہے امید ہے شدت پسندوں کے باقی ٹھکانوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ آر اسٹیورٹ کا کہناتھا کہ پاکستان کروز میزائل سمیت دیگر ہتھیاروں کے حفاظت کیلیے اقدامات اٹھا رہا ہے

امید ہے پاکستان ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری رکھےگا،ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کا کہناتھا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا ہے، امید ہے 2015ء میں بھی شدت پسندوں کے باقی ٹھکانوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ آر اسٹیورٹ کا کہناتھا کہ پاکستان کو شدت پسند اور علیحدگی پسند گروپوں سے خطرات برقرار رہیں گے۔