اسلام آباد (جیوڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے پابندی اٹھانے کے بعد ملک سے سمندری خوراک کی برآمد بڑھ گئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات چھتیس کروڑ، چوہتر لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار تیرہ، چودہ کے دوران مچھلی اور اِس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال دو ہزار بارہ، تیرہ میں برآمدات اکتیس کروڑ، چھہتر لاکھ ڈالر تھیں۔ گزشتہ مالی سال ایک لاکھ، پچپن ہزار ٹن سمندری خوراک دیگر ممالک کو بھجوائی گئی۔