اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے بیشتر شہر ان دنوں شدت سردی کی لیپٹ میں ہیں، جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوئی، جس کی وجہ سے کراچی سمیت صوبہ پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک سردی کی اس نئی لہر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں سردی میں بھی اضافہ ہوگیا۔