پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا

Oil

Oil

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان آئل فیلڈز کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے خیبر پختونخوا کے ڈسٹرک ہنگو میں ٹل کے مقام پر تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 438 بیرل تیل جبکہ یومیہ 15 اعشاریہ 7 مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔ تیل و گیس کا یہ ذخیرہ اپریل 2017 میں آپریشنل ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے خام تیل اور گیس کی درآمدات میں کچھ کمی ضرور واقع ہو گی۔