اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک کے تیل کے درآمدی بل میں بیس فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ، ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران ملک کو ایک سو چھہتر ارب روپے کا فائدہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک تیل کا درآمدی بل آٹھ ارب ، اٹھارہ کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں نو ارب پچانوے کروڑ ڈالر پر موجود تھا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کے نرخ گرنے سے ملک کو تیل کے درآمدی بل میں ایک ارب چھہتر کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوا۔