پاکستان کا تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدام

Oil

Oil

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان اپنی تیل کی سالانہ ضرورت کے 15 سے 20 فیصد کے برابر ہیجنگ کے ذریعے سودے کرنا چاہتا ہے۔

ندیم بابر نے جیو نیوز کو بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہیجنگ کے ذریعے تیل کے سودے کرنے کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو پاکستان کی سالانہ ضرورت کے پندرہ سے 20 فیصد کی تک تیل کی ہیجنگ کرنے کی تجویز بھیجی ہے، تیل ہیجنگ کی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔