لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے تاہم ایک گروپ کی جانب سے سٹے کے باعث تاحال ووٹنگ شروع نہیں ہو سکی۔
لاہور میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہونے جا رہے ہیں ۔ 127ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے عارف حسن اور اکرم ساہی مد مقابل ہوں گے جبکہ سیکرٹری کے لیے خالد محمود اور ادریس بختیار میں جوڑ پڑے گا۔ تاہم ایک گروپ کی جانب سے سٹے کے باعث ووٹنگ کاعمل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہو سکی۔