پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تنازع میں اہم پیش رفت کا امکان

Pakistan Olympic

Pakistan Olympic

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن تنازع میں اہم پیش رفت کا امکان روشن ہو گیا۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے تمام فریقین آئی او سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان میں ڈیڑھ برس سے اولمپک ایسوسی ایشن میں جاری جھگڑے میں بالاخر اہم پیش رفت ہونے کا قوی امکان ہے۔

لاہور میں آئی او سی کے نمائندہ سید شاہد علی اور بین الاصوبائی رابطہ کمیٹی کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں شاہد علی نے وفاقی وزیر کو آئی او سی میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ زرائع کے مطابق شاہد علی، ریاض پیرزادہ اور پی او اے صدور اکتوبر کے پہلے ہفتے لوزین جائیں گے۔ دونوں فریقین کا موقف سن کر آئی او سی پاکستان اولمپک کے حوالے سے اہم فیصلہ کر سکتی ہے۔