انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان کی اولمپک رکنیت ختم کرنے کی پہلی وارننگ جاری کر دی۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں حکومتی مداخلت کے باعث پاکستان کی اولمپک رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
معاملے کے حل کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومتی عہدیداروں کو مذاکرات کے لئے مدعو کیا گیا تھا تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ واضع رہے کہ حکومتی مداخلت کے باعث دسمبر میں بھارت کی اولمپک رکنیت معطل کی جا چکی ہے۔