اسلام آباد (جیوڈیسک) گیس پائپ لائن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کے بعد پاکستان نے عمان کے ذریعے ایران سے ایل این جی درآمد کا فیصلہ کر لیا، منصوبے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تہران میں ہونے والے اجلاس میں ایرانی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔
ادھر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران سے گیس پائپ لائن کے بجائے ایل این جی منصوبے پر بات چیت جاری ہے، منصوبے کے تحت ایران قدرتی گیس کو ایل این جی میں تبدیل کر کے عمان ٹرمینل سے پاکستان برآمد کرے گا، اس سلسلے میں پہلے ہی تہران اور عمان کے درمیان معاہدہ طے پاچکا ہے۔
پاکستان بحری جہاز کے بجائے عمان ٹرمینل پر گیس درآمد کرے گا، بصورت دیگر گوادر میں ٹرمینل کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جہاں سے گیس پائپ لائن باآسانی نواب شاہ سے سندھ لائی جاسکے گی۔