پاکستان کا واحد ادارہ آئی ایس آئی ہی ہے جو ملکی سلامتی و بقاء کا ضامن ہے۔ آیت اللہ نیازی

کروڑ لعل عیسن : آئی ایس آئی اور پاک فوج پاکستان کا اثاثہ ہے۔ پاکستان کا واحد ادارہ آئی ایس آئی ہی ہے جو ملکی سلامتی و بقاء کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار آیت اللہ نیازی (بانی) تحریک دستک پاکستان اور دیگر نے اپنے بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آئی ایس آئی پر اعتماد رکھتی ہے۔ آئی ایس آئی وہ ادارہ ہے ۔جن کے شہیدوں کی وجہ سے ملک کا نظام چل رہا ہے۔ سب سے زیادہ قربانیاں آئی ایس آئی نے ملک پاکستان کی خاطر دی ہیں۔ انکے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈہ قطعی طور پر برداشت نہیں کرسکتے۔ حامد میر نے پولیس کو جو بیان دیا اس میں کہیں بھی آئی ایس آئی کا ذکر تک نہیں ہے۔ لیکن ایک بھارتی نواز جیو چینل نے پاکستان کے حساس ادارہ کے خلاف بیرونی ایجنڈہ کے تحت شدید زہر اگلا۔ انہو ں نے کہا جو بھارتی کلچر کو پاکستان میں فروغ دینا چاہتا ہے۔

اس کے خلاف ضرور کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے اور ان کا لائسنس بلا تاخیر پیمرا کو منسوخ کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی اور پاک فوج پاکستان کے قیمتی اثاثہ جات ہیں۔ پاکستان کا واحد ادارہ آئی ایس آئی ہی جو ملکی سلامتی و بقاء کا ضامن ہے۔ ان پر انگلی کھڑی کرنے والے قطعی طورپر پاکستان کے مخلص نہیں ہو سکتے۔ بھارتی وزارت عظمیٰ کے امیدوارہندو انتہاء پسند تنظیموں کے سرغنہ نریندر مودی بہت ہی غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کر رہے ہیں۔ جس سے خطہ کے امن کو شدید خطرا ت لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ملک کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوںپاک آرمی اور آئی ایس آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے جیو گروپ کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے کہا مقامی کیبل آپریٹر حب الوطنی کا ثبوت دیں اور جیو کی نشریات بند کردیں اس موقع پر چوہدری غلام مصطفی، اطہر علی ، سلمان خان، رومیل خان ، شہبا زخان ، جہانگیراحمد، محمد فاروق و دیگر لوگ بھی موجود تھے۔