کراچی(جیوڈیسک)پاکستان اوپن گالف چمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی ہے۔ایونٹ میں ملک بھر سے 150 گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔کراچی کے ڈی ایچ اے گالف کلب میں جاری ایونٹ میں دفاعی چمپئن شبیر اقبال سمیت کئی ٹاپ گالفرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
روایتی پروایم کامپٹیشن میں پروفیشنلز اور امیچور گالفرز کی اٹھارہ ٹیموں کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔ایونٹ میں ملک بھر سے گالفرز شریک ہیں اور اسکی انعامی رقم پچاس لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
چار دن تک جاری رہنے والی چمپئن شپ کے پہلے سیشن میں 10 فلائٹ روانہ ہوچکی ہیں ، ایونٹ 28 اپریل تک جاری رہے گا۔