لاہور (جیوڈیسک) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہونا اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمبر ون ٹیم آسٹریلیا کو ہرانے پر بے حدخوشی ہوئی ہے۔
احمد شہزاد نے کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ورلڈکپ تک اپنی فارم برقرار رکھوں۔ احمدشہزاد کا ٹیسٹ میچ میں ہونے والی انجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے انہیں 3 ہفتے کا آرام کرنے کو کہا ہے۔