تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیرِ اہتمام گنبد خضریٰ سیمینار 27 دسمبر لاہور میں منعقد ہو گا

Lahore

Lahore

لاہور: تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیرِ اہتمام گنبد خضریٰ سیمینار 27 دسمبر بروز ہفتہ بعد از نمازِ عشاء ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگا۔سیمینار میں کشمیر سمیت تمام صوبوں سے علماء مشائخ ،سنی تنظیمات کے قائدین اور عمائدین شرکت کریں گے۔

کنز العلماء ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی گنبدِ خضریٰ، حجرہ نبویہ کے فضائل، آثارِ رسول ۖ کی عظمت و برکت اور مقاماتِ مقدسہ کے احترام کے بارے میں تفصیلی مقالہ پیش کریں گے۔