لاہور : تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیرِ اہتمام جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور میں سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت وحافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قادری اور حضرت پیر سید محمد مظہر قیوم مشہدی کا سالانہ عرس مقدس ان شاء اللہ 25 دسمبر بعد از نماز عشاء سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی نگرانی میں منعقد ہو گا۔
جلسہ کی صدارت حضرت پیر سید محمد نوید الحسن مشہدی فرمائیں گے اور خصوصی خطاب ترکی کے مذہبی سکالر فضیلة الشیخ عیسیٰ التینک اور خطیب پاکستان حضرت پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی فرمائیں گے۔