پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے : او آئی سی سی آئی

OICCI

OICCI

کراچی (جیودیسک) کراچی بہتر معاشی پالیسیوں سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری 5 سے 6 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ سکتی ہے: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر کمھیڈے اینڈونے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت کی جانب سے بہتر کاروباری ماحول اوردرست سمت کی فراہمی سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری 5 سے 6 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

کمھیڈے اینڈو نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے نئی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مسلم لیگ نواز کے لیڈر میاں نواز شریف اور دوسرے رہنماں کو جمہوری عمل آگے بڑھنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز چیمبر پراعتماد ہے کہ نئی حکومت معیشت کے لیے بہتر سمت کا تعین کر لے گی۔

گورننس کو بہتر بنا کر سیکیورٹی ، انرجی اور غیر مستقل پالیسیوں جیسے مسائل ومعاملات کو جلد سے جلد حل کریگی جن کی وجہ سے ماضی میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری متاثر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری عمل کی کامیابی کے ساتھ تکمیل نے بیرونی دنیا میں پاکستان کے تاثر کو بہتر بنایا ہے جو کہ سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے طویل المدتی بیرونی سرمایہ کاری کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور انفراسٹرکچر میں راغب کیا جاسکتا ہے جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرکے معاشی نمو میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ایک اعلی سطح اکنامک اینڈ انوسٹمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام اہم کاورباری باڈیز خصوصا اورسیز انویسٹرز چیمبر کی نمائندگی ہو تاکہ ملک کی معاشی صورتحال کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے اور تیز معاشی ترقی کے لئے باہمی تعاون حاصل کیا جائے۔