پاکستانی بالرز کا کارنامہ، 2 ہزار 2 سو اوورز، صرف 4 نوبال

Mohammad Akram

Mohammad Akram

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی بولرز نے ڈیڑھ سال میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار دو سو اوورز میں صرف چار نوبال کرائیں۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولنگ کوچ محمد اکرم نے حیران کن انکشاف کیا کہ پاکستانی بولرز نے گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار دو سو اوورز کرائے، جن میں صرف چار نوبال ہوئیں جوایک ورلڈ رکارڈ ہے۔