وطن عزیز پاکستان کا ہر نوجوان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: ممتاز حیدر

Lahore

Lahore

لاہور : رائٹرز گلڈ آف اسلام کے مرکزی معاونین نسیم الحق زاہدی، ممتاز حیدر اعوان، محمد شاہد محمود، محمد راشد تبسم نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف زبان درازی کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ پاک آرمی قوم کی محافظ ہے، ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والوں کے خلاف پروپیگنڈہ ناقابل برداشت ہے۔ افواج پاکستان کا کردار ملک دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ منظم منصوبے کے تحت درجن بھر افراد کے ذریعے پاک آرمی کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔ افواج پاکستان نے 1965ء میں ملک کا دفاع کیا۔ مشرقی پاکستان میں قربانیاں دیں۔ کارگل میں محافظ کا کردار ادا کیا۔ آج دہشت گردی کے خلاف محاذ جنگ پر کھڑے ہیں۔ دشمن قوتیں افواج پاکستان کا مورال گرانے کے لیے منفی پروپیگنڈہ کر رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں نسیم الحق زاہدی،ممتاز حیدر اعوان،محمد شاہد محمود،محمد راشد تبسم نے کہا کہ ملک کے محافظوں کے خلاف سازش کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ افواج پاکستان کی کامیابیوں کو زائل کرنے کے لیے بیرونی ایجنڈا پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

ان حالات میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کی بجائے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا ہر فرد ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ بعض سازشی عناصر غیرملکی قوتوں کی ایماء پر قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کی سازشی مہم چلارہے ہیں،جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پیمرا ان نام نہاد اینکرز اور تجزیہ کاروں کی زبان کو لگام دے اور ان پر پابندی لگائے۔پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزا ہ سرائی قوم برداشت نہیں کرے گی۔پوری قوم ملک وقوم کیلئے دی گئی پاک فوج کی قربانیوں اور ان کی خدمات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاکستان آرمی کل بھی قوم کی محافظ تھی، آج بھی محافظ ہے۔ افواج پاکستان نے اس ملک کے دفاع کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کا ہر نوجوان ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

برائے رابطہ
03349755107