اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی نے فلسطینی مہاجرین کی بہبود پر مامور اقوام متحدہ کے ادارے کے لیے اپنے معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اس امدادی ادارے کے لیے اضافی پاکستانی معاونت پیش کی۔
پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں تعینات مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین سے متعلق ادارے UNWRA کے لیے اضافہ شدہ پاکستانی حصہ اس ادارے کے حوالے کیا۔
اس موقع پر لودھی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہشات کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت نے کیا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بھی فلسطینیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے اس عالمی ادارے کے لیے اضافی معاونت کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب اس عالمی ادارے کے لیے امریکا نے اپنی امداد روکنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ اس موقع پر مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اس عالمی ادارے کے لیے اپنی اپنی جانب سے دیے جانے والے سرمایے میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس کےعلاوہ متعدد دیگر ممالک نے بھی UNRWA کے لیے اپنے سرمایے میں اضافہ کیا ہے۔
اس عالمی ادارے کی جانب سے بھی سرمایے میں اضافے پر ڈونر ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ادارے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے، ’’رواں برس کی مالیاتی معاونت کے ذریعے UNRWA پانچ لاکھ تیس ہزار فلسطینی مہاجروں کے لیے تعلیم جاری رکھ سکے گا۔ اس کے علاوہ ان مہاجرین کے لیے طبی مراکز اور نگہداشت کی دیگر سہولیات بھی جاری رکھی جا سکیں گی۔‘‘
اس ادارے کی جانبب سے کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے امداد میں اضافے کے ذریعے فلسطینی مہاجرین کو یہ پیغام بھی ملا ہے کہ عالمی برادری انہیں بھولی نہیں ہے۔