اسلام آباد: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی شہیر سیالوی کی قیادت میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی سے ملاقات۔اس مواقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان شہیر سیالوی نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے،پاکستانی اور فلسطینی بھائی بھائی ہیں جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا ہم سکون سے نہیں بیٹھے گے۔
فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے کہا پاکستان ہمارے دل کی ڈھرکن ہے، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران اور فلسطینی طلباء مل کر اتحاد امت کے لیے کا م کریں گے۔ فلسطینی سفیر نے اس مواقع پر شہیر سیالوی اور سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے کام کو سراہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور مل کر چلنے کا عزم کیا۔
سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے وفد میں عمر سلیم گھمن ،عمر خان،راجہ نعمان،ملک وقاص،چوہدری فیصل،سید بلال ،ملک حار ث،راجہ عاطف،ملک احمد رضااور دیگر نے شرکت کی۔اس مواقع پر فلسطینی سفیر ولید ابو علی کی طرف سے ممبران سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کو بیت المقدس کے بیجز بھی لگائے گے۔