پاکستان کا فلسطینیوں کے حق میں عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کا فیصلہ

Pakistan

Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اس حوالے سے پارلیمانی لیڈرز کی کانفرنس بلانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نوازشریف تمام مسلم ممالک کی قیادت سے بھی رابطوں کا پروگرام بنارہے ہیں۔

فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پاکستان کے کردار کے تعین کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کےاندر موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں خصوصاً پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کہ حکومتی سطح پر فلسطینیوں کےخلاف صیہونی بربریت کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے اور آئندہ دو چار روز میں باقاعدہ اجلاس وزیراعظم ہاوس میں بلایا جارہاہے۔ پارلیمانی لیڈرز کی کانفرنس بلانے کے ساتھ ساتھ نواز شریف ترکی ، ابوظہبی ، سعودی عرب ، ایران سمیت تمام مسلم ممالک کی قیادت سے بھی رابطوں کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس میں حکومت اسرائیلی بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے قراردادیں منظور کرائے گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 4 اگست اور سینٹ کا 8 اگست کو ہوگا۔