ملتان (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال کا حل صرف سیاسی ہو گا۔ پاکستان فریق بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی قابلیت کے باوجود میاں شہباز شریف کا سعودیہ جانیوالے وفد کی قیادت کرنا پریشان کن ہے۔ جس پر پارلیمنٹ کو بھی تشویش ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پی ٹی آئی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے غیر پارلیمانی گفتگو پر خواجہ آصف کو تنبیہ کریں۔
جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے قبول کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی صدر سے ملاقات کیلئے مشترکہ اجلاس میں مدعو کیا گیا تو عمران خان ضرور جائیں گے۔