ڈنمارک : کوئٹہ دھماکے میں 73 پاکستانیوں کی شہادت پر ہر محب وطن دکھی ہے پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک نے جشن آزادی کے موقع پرخوشی کی روایتی تقاریب کو منسوخ کرکے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی محفل کا اہتمام کیا ۔ خواتین و حضرات نے شہدا کے لیے قرآن خوانی کے ، پروگرام کے دوسرے حصے کا آغاز قاری ندیم اختر صاحب کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد صدر پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور پروگرام میں شرکت کے لیے دوسرے شہروں سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان عوامی تحریک ڈنمارک کے سینئر رہنما، جناب محمد اکرم جوڑا صاحب نے اپنی تقریر میں جدوجہد آزادی میں جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مہمان مقرر ، قاری ظہیر احمد صاحب نے پاکستان کی موجودہ حالات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے، قائداعظم کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان کی کامیابی کے راستے کی نشاندہی کی۔ آخر میں جناب عبدالستار سراج صاحب نے، شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور پاکستان کے امن اورکامیابی کے لیے خصوصی دعا کی، بعد ازاں مہمانوں کو کھانا پیش کیاگیا۔