اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں 3 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنے میں موجود 3 جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کا نکاح علامہ حافظ محمد نظیر نے پڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان تینوں کو کامیاب کرے اور خوش و خرم رکھے۔
طاہر القادری نے تینوں دلہنوں کے ناموں کے ساتھ انقلابیہ کا اضافہ کرتے ہوئے کہ تینوں باراتیوں کو انقلاب مارچ میں لے کر آئیں اس لئے یہ انقلابیہ ہیں اور ایسی مثال تاریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تین دلہنوں میں سے 2 سگی بہنیں ہیں جو یتیم ہیں جب کہ 2 دلہوں کا تعلق راولپنڈی اور ایک کا تلہ گنگ سے ہے۔