لاہور (جیوڈیسک) پولیس کی جانب سے ماڈل ٹاؤن سے رکاوٹیں ختم کیے جانے کے بعد عوامی تحریک نے یوم شہدا منانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
دو پہر ایک بجے شروع ہونے والی تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکن کسی بھی تصادم کے لیے تیار ہیں۔
ان میں خواتین ڈنڈا بردار گروپ بھی شامل ہیں۔ کارکنوں نے حفاظتی جیکٹ اور گیس ماسک بھی پہن رکھے ہیں۔ عوامی تحریک کے یہ کارکن مارو یا مر جاؤ ، کی تیاری کیے ہوئے ہیں۔ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر صف آراء یہ کارکن کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔