پاکستان عوامی تحریک کا کارکن ہسپتال میں دم توڑ گیا

Died

Died

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران زخمی ہونے والا ایک کارکن گلفام محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

گلفام محمود کو گزشتہ روز دھرنے کے دوران احتجاج کرتے ہوئے پیٹ میں ربڑ کی گولی لگی تھی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا ، ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔