لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرنے پر شوکازنوٹس جاری کردیا ہے۔ سابق کپتان نے فوری طور پر پی سی بی کے نوٹس کا جواب بھی بھجوادیا ہے۔
بوم بوم آفریدی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے وطن واپسی پر کپتانی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی تھی جس پر پی سی بی نے آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگ رہے، میڈیا کو ہر بار انٹرویو دیتا ہوں، اس بار بھی دل کی بات کی۔