پاکستان کی امن پسندی، بھارتی ہٹ دھرمی عروج پر

India

India

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
آج بھارت خطے میں پاکستان کی امن پسندی کے برعکس ہٹ دھرمی کا جیسا مظاہرہ کر رہا ہے یقینا اِس کے پسِ پردہ بھارتی جنگی جنون و عزائم ہیں آج جنہیں حقیقی رنگ دینے کے لئے بھارت پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرات سے دوچار کرنے کے لئے اوچھے ہتکنڈوں پر اُتر آیا ہے جس کی ایک تازہ ترین مثال یہ موجودہ ہے کہ…. ایک خبرکے مطابق بھارتی حکمراں جماعت کی اتحادی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے سینہ پھُولاکر اپنے موذی وزیراعظم نریندر مودی سے کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف طبل جنگ بجانے سے ہر گزنہ گھبرائیں۔

کیوں کہ جب خطے میں پاک بھارت طبلِ جنگ بجے گا تو بھارتی حکمرانوں کے اِس عمل سے خطے میں بھارتی عوام کا مورال بڑھے گا اور اِس کے ساتھ ہی بھارتی حکمرانوں اور سیاستدانوں اور بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کے جاری سلسلے میں مزیدتیزی لانے کی باتیں بھی بھارت میں روزافزروںزورپکڑتی جارہی ہیں۔

اِس بھارتی ماحول میں انتہائی قابلِ اعتبار ذرائع سے ہوتی ہوئی یہ خبر بھی آئی ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روزبھارتی انفارمیشن بیورو(آئی آئی بی)کی جانب سے تمام بھارتی میڈیااوربھارت میں بولی اور سمجھی جانے والی زبانوں کے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز کے بڑے چھوٹے اینکرپرسنز اورمختلف زبانوں میں چھپنے والے اخبارات کے لکھاریوں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے اِنہیں کہاگیاہے کہ خطے میں پاک چین راہداری معاہدے پر بھارتی تشویش اور اِس تشویش کے بعد پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ایک بڑی بریفنگ کااہتمام کیاگیا جبکہ اِس بریفنگ کے حوالے سے اطلاعات یہ ہیں کہ بریفنگ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے کہاگیاہے کہ وہ جلدازجلدبھارت بھر میں جنگی ماحول پیداکریں اور پاکستان کے خلاف تیزوتندپروگرام کریں ایسے پروگراموں کو زیادہ وقت دیں جو پاک چین راہداری معاہدے کی مخالفت کریں اور اِس معاہدے کے منفی پہلوو¿ںکو زیادہ سے زیادہ اجاگرکریں اور ساتھ ساتھ ایسے پروگرام اور آگ اُگلتے مضامین بھارتی عوام کے لئے لکھے جائیںجن سے بھارتی عوام میں پاک چین راہداری معاہدے اور برماکے بدہشت دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانے والے مسلمانوں کی حمایت میں برمی بدہشت گردوں پاکستان سمیت چین کے مسلمانوں میں بھی اپنے بدہشت دہشت گردوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکے ..کہاجارہاہے کہ بھارتی انفارمیشن بیورو(آئی آئی بی) کی طرح آرایس ایس نے بھی اپنے موذی وزیراعظم نریندرمودی کو کھلم کھلا کہہ دیا ہے کہ اَب وہ پاکستان کے خلاف طبلِ جنگ بجانے سے ہرگزنہ گھبرائیں۔

Narendra Modi

Narendra Modi

اِس سے جہاں خطے میں بھارتی عوام کا مورال بڑھے گاتو وہیں بی جے پی کو بھی ایسا تاریخی سیاسی فائدہ ہوگاکہ پارٹی نے کبھی سوچابھی نہیںہوگاخبرہے کہ ایساکرنے کے لئے خطے میں جنگی جنون میں مبتلابھارت کے موذی وزیراعظم نریندرمودی نے حامی بھرلی ہے جنہوں نے پچھلے دِنوں اِس حوالے تینوں بھارتی مسلح افواج کے سربراہوں سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا اور اِس ہی دوران خطے میں بھارت کی ہرحال میں بالادستی اور چوہدراہٹ قائم کرنے کے لئے ہراِنسانی و اخلاقی اور عالمی قوانین و ضابطوں کی تمام حدیںپارکرتے ہوئے خطے میں پاکستان کی امن پسندی کے درس کی دھجیاں بکھیرنے کی بھی پُرتباک انداز سے منظوری دیئے جانے کا عندیہ بھی دے دیاہے اور اِس نکتے پر پوری قوت سے زوردے کر کہاگیاہے کہ ” بھارت میں ہر حال میں ہر سطح پر جنگی ماحول پیداکیاجائے جس کے لئے بھارتی بجٹ کا نصف حصہ بھی خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

آج بھارت سے آنے والی ایسی اشتعال انگیز خبروں سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ بھارت پاک چین راہداری منصوبے کو کس طرح اپنی اَنا اور بقا کا مسئلہ بناچکاہے ایسالگتاہے کہ جیسے موجودہ حالات میں پاک چین راہداری کا منصوبہ ناکام بنانابھارتیوں کی موت اور زندگی سے بھی زیادہ اہمیت اختیارکرگیاہے اَب جس کے لئے بھارتی کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ایسے میں ہمیں بھارتیوں کی نقل و حمل پر کڑ ی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے اورہمیں قبل ازوقت بھارت میں ہی بھارتیوں کو نکیل ڈالنے کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

جیساکہ برما میں بدہشت دہشت گردوں کے ہاتھوں برمی مسلمان بچوں بچیوں عورتوں اور مردوں کے وحشیانہ قتلِ عام پر میں اپنے پچھلے کالم میں سب سے پہلے لکھ چکاہوں کہ ”برمی مسلمانوں کے قتلِ عام میں بھارت برمی بدہشت دہشت گردوں کی مددکررہاہے اوربرمی بدہشت دہشت گرد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اشاروں اور ”را“ کے ساتھ مل کراور بھارتی اِنتہاپسنددہشت گرد جنونی ہندوو¿ں کی تنظیموں کے کارندوں کی سربراہی میں برمی مسلمانوں کا قتلِ عام کررہے ہیں اور برما میںمسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھاکر معصوم برمی مسلمانوں کے خون سے ایک ایسی تاریخ رقم کررہے ہیں جِسے برمی تو برمی دنیابھی تاقیامت نہیں بھول سکے گی۔

بھارت کا برمی مسلمانوں پر برمی بدہشت دہشت گردوں کو فرنٹ لائن پر رکھ کر قتل وغارت گری کا سلسلہ شروع کرنے کا اصل مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ کسی بھی طرح پاک چین راہداری منصوبہ ناکام بنایاجاسکے اور برما میں بدہشت دہشت گردوں کے ہاتھوں برمی مسلمانوں کے قتل عام کی آگ کسی بھی طرح چین کے بدھ پرستوں اور چین کے مسلمانوں کی اشتعال انگیزی سے ہوتی ہوئی پاکستان اور چین کے بدہشت دہشت گردوں تک پہنچ جائے تو پھر کوئی طاقت پاک چین راہداری منصوبہ سبوتاژ ہونے سے نہیں روک سکتا ہے۔

Pakistan

Pakistan

آج یقینی طور پر بھارت اپنے یاروں اسرائیل و امریکا کے ساتھ مل کر اپنی اِسی سازش کو عملی شکل دینے کی کوششوں میںلگاپڑاہے ایسے میں اَب ہمیں اِس کی اِس سازش کو کس طرح سے ناکام بناناہے یہ ہمیں سوچناہے کہ بھارت کی اِس دورکی سازش کو ناکام بنانے کے لئے کیاکرناہے ..؟؟اور بھارت کی جانب سے مسلسل ہونے والی زبانی دہشت گردی اور اِس کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کے پس پردہ عزائم اور مقاصدکوبھی سمجھنا ہے اور اِس کا بھی تدارک کرناہے کہ ہمیں خطے کو ایٹمی جنگ سے بچاتے ہوئے کس طرح سے بھارت کی سازش کو خاک میں ملانا ہے ..؟؟

اگرچہ بھارت نے اپنی خودساختہ اشتعال انگیزی اور پاکستان مخالف منفی پروپیگنڈوں سے اپنی زمین پر جنگی ماحول پیداکردیاہے مگر ہمیں طاقت رکھ کر بھی بھارت کو بغیر جنگ کئے شکست دینی ہے کیوںکہ آج جب ہم ایک مجنون اور پاگل کا سر خود پاگل اور مجنون بن کر پھوڑیں گے..´؟ تو اِس میں اور ہم میں کیافرق رہے گا…؟؟

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com