پاکستان میں امن کی خاطر ملک بھر کا سائیکل پر امن مارچ کرنے والا غلام حسین وزیرآباد پہنچ گیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد : پاکستان میں امن کی خاطر ملک بھر کا سائیکل پر امن مارچ کرنے والا غلام حسین وزیرآباد پہنچ گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے عہدیدار مرزا ظہیر انجم بیگ ایڈووکیٹ اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے محمد زبیر بٹ ،چوہدری یاسر عرفات ،شیخ شعیب علی ،امجد عدیل عمران بھٹہ منور حسین طوری ایڈوکیٹ ،چیئر مین میڈیا کلب مہر فیاض فیضی ،شکیل اعوان ،سر عبدالرزاق ، ودیگر سول کورٹ وزیرآباد کے قریب شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر غلام حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ حکومت تعاون کرے تو میں پوری دنیا کا سائیکل پر سفر کر کے پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور دنیا کو باور کروائوں کہ پاکستان دہشت گرد ملک نہیں ،یہ ایک پر امن اور منظم ملک ہے۔