برسلز (جیوڈیسک) بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے اور پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، سٹیٹ سپانسر دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم سٹیٹ سپانسر دہشت گردی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔
غیر ملکی دورے کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی صدر نے کہا کہ سرحد پار سے سٹیٹ سپانسر دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ بھارت میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں نان سٹیٹ عناصر کے ملوث ہونے بارے پاکستانی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد آسمان سے نہیں بلکہ ہمسایہ ملک سے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا انفراسٹرکچر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردانہ سرگرمیں کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے کوئی علاقائی جارحانہ عزائم نہیں ہیں بلکہ ہم اپنی ملکی سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پران تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم اس کے لئے پاکستان کو بھی اپنے رویے میں تبدیلی لائی ہوگی۔