کراچی (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کا خواہاں اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔
کراچی میں پاکستان نیول اکیڈمی میں 101 ویں آفیسرز پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔ صدر ممنون حسین نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان سمندروں کی آزادی اور اُن کے ذریعے ہونے والی آزادنہ تجارت کا حامی ہے۔
کیڈٹس ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ذاتی مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ پاسنگ آؤٹ میں 108 افسران نے کمیشن حاصل کیا۔ کمیشن حاصل کرنے والوں میں سعودی عرب کے 29 افسران بھی شامل ہیں۔
مڈشپ میں زعیم الحسنین کو بہترین کارکردگی پر سورڈ آف آنر سے نوازا گیا۔ مڈشپ میں سعود الرحمٰن نے کمیشننگ پریڈ میں اکیڈمی ڈرک حاصل کی جبکہ کیڈٹ سعد نے ایس ایس سی کلاس میں بہترین کارکردگی پر کمانڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کیا۔