لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں اپنی گاڑی اپنا روز گار سکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد پرامن خوشحال ملکوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔
وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلے اربوں روپے کے لیپ ٹاپ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ایک چینلج ہے۔
تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس منصوبے میں بھی شفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا گیا۔