پاکستان کے عوام چیئرمین نیب کی درازی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔ راجونی اتحاد

NAB

NAB

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے کہاہے کہ پاکستان کے استحصالی نظام میں شامل سیاستدانوں ‘ حکمرانوں ‘ جاگیرداروں ‘اشرافیہ اور اعلیٰ عہدوں پر فائز سرکاری عہدیداروں کے درمیان تقریباً وہی قدر مشترک ہوتی ہے جو ایک ہی حمام کے تمام ننگوں میں ہوتی ہے۔

اسلئے اعلانات میں زمین وآسمان جیسے فرق کے باوجود ان سب کے مفادات ‘ تحفظات ‘ ضروریات ‘ حکایات ‘ شکایات اور ترجیحات بھی ایک ہی جیسی ہوتی ہیں جن میں ہر طرح سے زیادہ سے دولت کا حصول اور احتساب سے محفوظ رہنے کی چاہت اولیت کی حامل ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی ان کیخلاف احتساب کا ڈنڈہ اٹھاتا ہے۔

نیب کاتفتیش کار کامران فیصل بنادیا جاتا ہے اسلئے پاکستان راجونی اتحاد مےں شامل تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما ‘ عہدیداران ‘ کارکنا اور غیر جانبدار‘ بلا تفریق ‘ بلا امتیاز و سخت ترین احتساب کے خواہشمند پاکستانی عوام موجودہ چیئرمین نیب کے تحفظ ‘ درازی عمر اور ان کے ارادوں و حوصلوں کی کامیابی کے صلے میں کرپشن سے نجات کیلئے دعاگو ہیں۔