کوٹلہ ارب علی خاں ( پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ ن نے قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی دکھلا دی ہے۔ ضلع گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے والوں کا سلسلہ تیز تر ہو رہا ہے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چیچیا ں کے سابق امیدوار چیئرمین چوہدری لیاقت ، چوہدری عاشق علی ، چوہدری مقصود اور ق لیگ کے دوسرے رہنمائوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اکٹھ سے کیا۔ اکٹھ میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین یوسی اجنالہ نوابزادہ طاہر الملک، چوہدری تنویر گوندل، نوابزادہ مظفر علی خاں، چیئرمین خالد مہندی دھکڑانوالی، چیئرمین کاشف محمود فتح پور، چیئرمین ہارون بٹ کڑیانوالہ، چیئرمین چوہدری اکرم سانتل، چوہدری نواز ناگڑیاں، مٹھو بٹ، چوہدری حبیب اللہ ڈھیری اور دیگر معززین شامل تھے۔
چوہدری محمد علی تنویر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے ضلع گجرات میں خدمت اور تابعداری کی سیاست کی روایت کا آغازکر دیاہے۔ اب کوئی بھی ووٹ دھڑا برادری کا نہیں بلکہ خدمت کا ووٹ بینک ہوگا۔ معززین چوہدووال کے جتنے بھی مطالبات ہیں انشااللہ وہ ہنگامی بنیادوں پر حل کر دئیے جائیں گے۔ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں ضلع گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو اور مضبوط بنائیں گے۔