پنجاب (جیوڈیسک) ارومچی پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کو توانائی بحران کے اندھیروں سے نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے، یقین ہے چین بحران سے نکلنے کیلئے بھر پور تعاون کریگا۔ چین کے صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارو مچی میں چینی کمپنیوں کے سربراہوں اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہو,ئے شہبازشریف نے کہا کہ دورہ چین لوڈشیڈنگ کم کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔
اس دورے کا ایجنڈا انرجی اور صرف انرجی ہے،چین سے بہتر نرخوں پرسولر انرجی کا حصول اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امداد کی درخواست نہیں باہمی تعاون کا ایجنڈا لے کر چین آئے ہیں۔ بعد ازاں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ پانے کیلئے دنیا کے کونے کونے میں جانے کو تیار ہوں، توانائی کے شعبے میں چین کے علاوہ جرمنی اور برطانیہ سے بھی تعاون حاصل کررہے ہیں۔