کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی، وائس چیئرمین اسلم خان، یونس سایانی، صدر نے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے انتقال کی خبر تمام مسلم دنیا کے لئے افسوسناک ہے
انسانیت اور ملت کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی رحلت سے پاکستان ایک بہترین دوست، غمگسار اور عالمی سطح پر بہترین حلیف وساتھی سے محروم ہوگیا ہے‘پاکستان کے عوام ان کی دوستی‘خلوص اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
امیر پٹی نے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے بھائی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کے نئے فرماں روا کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ نئے فرماں روا کی قیادت میں سعودی عرب کا قائدانہ کردار مزید وسعت اختیار کرے گا اور پاک سعودی دوستی کو مزید استحکام و عروج حاصل ہوگا۔