پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ریاض احمد ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے عزت دے
Posted on May 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
سوات(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ریاض احمد ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہے عزت دے ،ہمار ا اپنے خدا پر پختہ یقین ہے کہ گیارہ مئی کے دن جیت ہماری ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز عثمان اباد میںپیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اقبال حسین بالے ،فاروق خان ،بخت شیروان ،جان عالم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ریاض احمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عوام سے سچ بولا ہے کبھی بھی عوام کو دھوکہ نہیں دیا انہوںنے کہاکہ سارے فسادات کی جڑ جماعت اسلامی ہے سواتی عوام پر جتنے ظلم ہوئے وہ ان لوگوں کی وجہ سے ہوئے دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے دور حکومت کاوہ حال عوا م کو یاد ہے۔
سوات کے عوام کبھی نہیں بھول سکتے جب انکو اٹے کی جگہ چوکر بھی قطاروں کے ذریعے دئیے جاتے لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ لوگ اج پھر عوام کو سبز باغ دکھارہے ہیں انہوںنے سابق صوبائی وزیر واجد علی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سالوں میں اس نے عوام کیلئے کیا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے کہ جس نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کئے اور جانوں کے نذرانے تک پیش کئے انہوںنے کہا عوام سے اپیل ہے کہ وہ گیارہ مئی کے دن کسی کے دھوکے میں نہ ائے اور تیر پر مہر لگاکر جیالوں کو کامیاب بنائے۔