پاکستانی قوم وکٹ گرنے کے انتظار میں ہے، طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری نے کہا کہ حکومت دھاندلی کے معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتی، حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں میڈک ہے۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دھرنے کے پیچھے آئی ایس آئی اور ایم آئی 6 کے الزام کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں، ہم قانون اور دلیل کی بات کرتے ہیں، الزام لگانے والے بتائیں طیارے کا رخ کس نے تبدیل کرویا، سانحہ ماڈل ٹاون کس کا پلان تھا حکمران جواب دیں کیا کارکنان کی گرفتاری کا پلان آئی ایس آئی نے بنایا تھا، میرے جہاز کا رُخ موڑنے کا حکم کیا ایم آئی 6 نے دیا تھا، ان ممالک کے سفیروں کیوں طلب نہیں کرتے ۔الزام لگانا آسان ہے کٹھرے میں کھڑا ہونا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو اس ملک میں غلام بنا دیا گیا ہے، انقلاب کے زریعے پاکستان کے آئین کو آزادی دلانا چاہیتے ہیں۔

طاہر القادری ہے کہا کہ ن لیگ کے پاس قومی خزانہ لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں ہے، حکومت میری کوئی بات دلیل سے رد نہیں کرسکتی ہے، الزام لگانا آسان ہے کٹھرے میں کھڑا ہونا مشکل ہے، غربت خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متائژرین کی بحالی کی مدد کر رہے ہیں ۔ہماری جماعت فلسطین کے مسلمانوں کی بھی مدد کر رہی ہے، آئی ڈی پیز بھی گو نواز گو کے نعرے لگا کے دھرنے میں شامل ہوگئے ہیں، کھیل کے میدان بھی گو نواز گو کے نعرے لگ رہے ہیں۔