بھمبر کی خبریں 5/11/2014

Bhimber

Bhimber

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جرات مندانہ تاریخی فیصلے کر کے ایک عالمگیر اور قومی جماعت ہونے کا ثبوت دیا بھٹو شہید اور محترمہ شہید نے کشمیری قوم کی ولولہ انگیز قیادت کا حق ادا کیا جموں و کشمیر کے مہاجرین کے سلسلہ میں بھی کافی اقدامات کی ضروری ہے مہاجرین جموں و کشمیر کی سیاسی تنظیمی نمائندگی پورے پاکستان کے اداروں میں موجود ہے مگر آزاد کشمیر کی نمائندگی پاکستان کے وفاقی اداروں بالخصوص پارلیمنٹ میں موجودنہیں ہے جس سے بدقسمتی کی بات ہے کہ آپ تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں ہو رہے ہیں کشمیر کمیٹی اور کشمیر کونسل غیر فعال ہو چکے ہیں کشمیری قوم کا پاکستان کی قومی اسمبلی اور اینٹ میں فوری اقدامات کرتے ہوئے دائرہ کار بڑھایا جائے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھر پور نمائندگی دی جائے مہاجرین مقیم پاکستان کا آزاد کشمیر میں سروس کوٹہ ختم کر دیا جائے کیونکہ مہاجرین مقیم پاکستان پورے پاکستان صوبوں اور وفاق کا کوٹہ و ڈومیسائل جو ہے اسکے حقوق سے پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں اس طرح آزاد کشمیر کے لوگوں نے مہاجرین کیلئے کافی قربانیاں دیں ہیں اپ مہاجرین کا سروس کوٹہ کشمیر سے ختم کرایا جائے جو پاکستان میں مقیم ہیں مقیم مہاجرین کشمیر کی اسمبلی کی سیٹیں بھی ختم کرنے کی اب ضرورت ہے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت شاملات کا دیرنیہ مسئلہ پر بھی جدید ضرورتوں کے مطابق قانون سازی کرے آئین و قانون کے مطابق اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جو قومی امنگوں کے مطابق ضرورت اور بھر پور مطالبات بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محرم الحرام میں طے ہونے والے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیرلہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر بھمبر سے ملاقات

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محرم الحرام میں طے ہونے والے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیرلہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر بھمبر سے ملاقات لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال اور متنازعہ تقریروں کی روک تھام کیلئے ایکشن کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے اور فرقہ وارانہ تصادم سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ ، علماء اکرام نے متفقہ طور پر ضابطہ اخلاق طے کیا تھا جس کے تحت لائوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر پابندی اور فرقہ وارانہ تقاریر سے اجتناب برتنے سمیت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے فیصلے کیے گئے تھے 9 ویں محرم الحرام کو سیرلہ میں ہونے والی مجلس کے دوران سپیکر کے غیر ضروری استعمال پر سیرلہ کے ایک وفد نے راجہ شبیر اور راجہ نعیم نجمی کی سربراہی میں گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور ان سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے وفد کو یقین دلایا کہ کسی کو بھی طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک بھمبر کی طرح ضلع بھمبر کے اندر بھی حضرت امام حسین کا یوم شہادت اور یوم عاشورہ انتہائی مذہب عقیدت و احترام سے منایا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملک بھمبر کی طرح ضلع بھمبر کے اندر بھی حضرت امام حسین کا یوم شہادت اور یوم عاشورہ انتہائی مذہب عقیدت و احترام سے منایا گیا ضلع بھمبر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں میں حضرت امام حسین اور انکے ساتھیوں کی شہادت اور واقع کربالا پر روشنی ڈالی گئی جبکہ بھمبر شہر میں ماتمی جلوس بھی نکالا گیا عزاداروں نے سینہ کوبی زنجیر زنی اور نوحہ خوانی بھی کی علماء اکرام اورذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین اور انکے ساتھیوں کی شہادت کو آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے واقعہ کربلا حق اور باطل کا معرکہ تھا فلسفہ امام حسین انسان کو انسان کی غلامی سے نجات سے دلانے کا درس تھا حضرت امام حسین کی شہادت ہمیں صبر ، تحمل، بردباری کا درس دیتی ہے ہمیں حضرت امام حسین کے نظریات اور افکار کو اپنا شعار بنا کر دنیا میں حق و سچ کا ساتھ دینا چاہیے دنیا کے اندر جو بھی مشکل یا آزمائش آئے ہمیں اس میں سر جھکانا نہیں چاہیے ظالم اور طاقت ور کی غلامی کے بجائے موت کو ترجیحی دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رہتی دنیا تک ہمارے لیے ہدایت کا سرچشمہ اور روشنی کا منیار ہیں بھمبر شہر اور گرد و نواح میں نگر تقسیم کیے گئے اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوج کی بندوقوں کے سائے تلے نام نہاد انتخابات کشمیریوں کے رستے زخموں پر نمک پاشی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوج کی بندوقوں کے سائے تلے نام نہاد انتخابات کشمیریوں کے رستے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں 8 لاکھ فوج کی موجودگی میں نام نہاد انتخابات کی حیثیت فوجی آپریشن سے زیادہ نہیں ہو گی انتخابی ڈرامہ رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ نبیلہ ارشاد نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیندر مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر کے بی جے پی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں اور نام نہاد منتخب نمائندوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے نہ پہلے ان نام نہاد انتخابات کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے بھارتی حکمران اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی کو ترک کر کے حقائق کو تسلیم کریں اور کشمیری عوام کو ان کے مستقبل کافیصلہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے بھارتی حکمران جب ٹھنڈے دل و دماغ سے غور و فکر کرینگے تو انہیں سمجھ آ جائیگی کہ ملٹری طاقت کے ذریعے سے وہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے مسئلہ کشمیر گذشتہ 6 دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی جوں کا توں زندہ ہے اس وقت تک زندہ رہے گا جب تک کشمیری قوم کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق رائے شماری کا حق نہیں مل جاتا۔