بھمبر کی خبریں 18/02/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بھمبر کے مرکزی راہنما چوہدری سعید خا دم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سا نحہ نکیا ل ن لیگ کی کھلی دہشت گر دی ہے پیپلز پا رٹی کے کا رکن منشی شہید کا خو ن را ئیگاں نہیں جا نے دینگے طا قت کے نشے میں بد مست ن لیگ کو ووٹ کی پر چی سے شکست دے کر انتقا م لینگے ان خیا لا ت کااظہا ر انہوں نے اپنے چیمبر میں صحا فیوں سے خصوصی نشست کے دو را ن کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کی مقبو لیت سے خا ئف ن لیگی وفاقی وزرا ء ہمیں لاشوں کے ذریع ڈرا نے اور دبا نے کی کوشش نہ کر یں پیپلز پا رٹی کی تا ریخ قربا نیوں سے بھری پڑ ی ہے نکیا ل میں پیپلز پا رٹی کے جیا لے چوہدری منشی خا ن کا خو ن را ئیگاں نہیں جا نے دینگے اور نہ ہی پیپلز پا رٹی کے خلا ف کسی کو سا زش کر نے دینگے انہوں نے کہا کہ بھمبر سے ن لیگ کے وفاقی وزرا ء نے آزاد کشمیر کا پر امن ما حو ل خرا ب کر نے کا جو ما حو ل بنا یا اس کو الیکشن پر اثرانداز نہیں ہو نے دینگے پیپلز پا رٹی کے مخا لفین کو سا نحہ نکیا ل کا خمیازہ بھگتنا پڑ ے گا آمد ہ الیکشن میں آزادکشمیر کے عوام اور پیپلز پا رٹی کے کا رکنا ن منشی شہید کا انتقا م ووٹ کی پر چی سے لینگے ۔۔

…………………………..
…………………………..

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر پریس کلب بھمبر کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب 21 فروری کو کمیونٹی ہال بھمبرمیں منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ہونگے تفصیلات کے مطابق کشمیر پریس کلب بھمبر کے نو منتخب عہدیداران برائے سال 2016 کی تقریب حلف برداری 21 فروری دن 3 بجے کمیونٹی ہال نزد ڈسٹرکٹ کمپلیکس بھمبر میں منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ہونگے جبکہ وزراء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، آفیسران اور میرپور ڈویژن کے صحافتی تنظیموں کے نمائندگان بھی تقریب میں خصوصی شرکت کرینگے۔

…………………………..
…………………………..

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)پیپلز یو تھ آرگنا ئزیشن PYOضلع ،تحصیل اور سٹی کے عہد یدارا ن کا مشتر کہ ہنگا می اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مر کز ی ممبر PYOعمر ریاض سا گر کو ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر کے عہد ے سے سبکدوش کرنے ور نو ن لیگ کے ورکر کو ڈپٹی ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ بھمبر تعینا تی پر شدید احتجا ج کر تے ہو ئے اسے کا رکن کش پالیسی قرا ر دیا انہوں نے کہا کہ عمر ریاض سا گر نے انتہا ئی نا مسا عد حا لا ت میں ضلع بھمبر کے اندر پیپلز پا رٹی کا پر چم تھا مے رکھا جما عت کو مضبو ط متحر ک اور فعال رکھنے میں مو صوف کا کلیدی کر دار ہے وزیر اعظم چو ہدر ی عبد المجید غیر جما عتی لو گوں کو ایڈ جسٹ کر کے کا رکنوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں الیکشن کے قر یب آتے ہی پیپلز پا رٹی کے نظر یا تی ،مخلص اور دیر ینہ کا رکنوں کااستحصا ل کر نے سے جما عت کو شدید نقصان پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر امور کی انچا رج محتر مہ فر یا ل تا لپور سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ وہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کا رکن کش پا لیسوں کا نو ٹس لیں اور نظر یا تی مخلص اور جا نثار کا رکنوں کے ساتھ ہو نیوا لی نا انصا فیوں کا ازالہ کر یں اجلاس میں پی وائی او ضلع بھمبر کے نا ئب صدر غلا م اکبر جنجو عہ ،ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی پی وائی او محسن علی ، ضلعی آرگنائزر عبدالرحمن، ضلعی صدر PSF بشارت رضا، تحصیل صدر سہیل ساگر، ضلعی نائب صدر غلام غوث، سٹی صدر عدیل قربان، چوہدری یاسر محمود، چوہدری فیصل حنیف سٹی نائب صدر و دیگر نے شرکت کی۔

…………………………..
…………………………..

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )پا کستا ن مسلم لیگ نو ن آزاد کشمیر کے را ہنما وامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے7بھمبر را جہ محمد امتیا ز خا ن نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی کی مو جودہ حکومت آزاد خطے کے عوام کے مسائل حل کر نے میں بر ی طر ح ناکا م رہی 5سالہ دو ر اقتدار میں پیپلز پا رٹی نے کر پشن لو ٹ ما ر اقر با پروری اور میر ٹ کی پا ما لی کی تا ریخ رقم کی آزاد کشمیر عوام پیپلز پا رٹی 5سالہ کر پشن اورلو ٹ ما ر کا حساب ووٹ کی طاقت سے لینگے اور آمد ہ الیکشن پیپلز پا رٹی کو مسترد کر تے ہو ئے مسلم لیگ نو ن کے حق کے فیصلہ دیں گے پیپلز پا رٹی اپنی کر پشن اور ناقص کا رکر دگی کو چھپا نے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور الیکشن سے فرار ہو نے اور سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہی ہے آزاد کشمیر کے عوام پیپلز پا رٹی کی کسی سازش کو کا میا ب نہیں ہو نے دینگے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا چھو ٹاسا خطہ سیاسی افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ریاستی قیادت نفر ت اور بد امنی کی سیاست سے اجتنا ب اور آزاد کشمیر میں رواداری ،بھا ئی چا رے اور محبتوں کی فضا پیدا کر نے کیلئے اپنا کر دار اداکر یں ۔۔

…………………………..
…………………………..

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )آزاد کشمیر میں ن لیگ اور پیپلز پا رٹی کی تصادم کی سیاست کشمیر ی اور پا کستا نی عوام کے درمیا ن دوریاں بڑ ھانے اور تحر یک آزادی کشمیر کو کمزور کر نے کی سازش ہے جسے تحر یک انصا ف کسی صورت کا میا ب نہیں ہو نے دے گی تحر یک انصا ف آزاد کشمیر کے عوام کو ایسا پلیٹ فا رم مہیا کر ے گی جہاں حقیقی معنوں میں کشمیر ی اور پا کستا نی عوام کے درمیا ن محبتیں بڑ ھیں گی اور آزاد کشمیر کوتحر یک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے کیساتھ ساتھ عوام کے مسائل حل ہو نگے ان خیا لا ت کااظہا ر امیدوار اسمبلی حلقہ بر نا لہ تحر یک انصا ف ملک عبدا لما لک اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اور ن لیگ کی قیادت نے پر امن خطہ آزاد کشمیر میں تصا دم کی سیاست شروع کر کے جنگی ما حو ل پیدا کردیاہے اور بر سوں سے کشمیریوں اور پا کستا نیوں کے درمیا ن قائم لازوال رشتوں کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے جبکہ آزاد کشمیر کو تحر یک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ کی بجائے سیاسی دھینگا مشتی اور ذاتی انا کا اکھاڑہ بنا دیا ہے جس سے نہ صرف اہل کشمیر اور اہل پا کستا ن کے درمیان دو ریاں بڑ ھنے لگیں ہیں بلکہ تحر یک آزادی کشمیر کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ڈو بے لو گ قومی قیادت کے اہل نہیں ن لیگ اور پیپلز پا رٹی کے سیاسی تصا دم کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے آئند ہ غیر جا نبدا را نہ انتخا با ت کا انعقاد بھی مشکو ک ہو گیا ہے پا کستان تحر یک انصاف مساوا ت رواداری اور عوامی خوشحا لی کا پروگرا م لے کر میدان میں آئی ہے پی ٹی آئی عوام کو ایسا پلیٹ فا رم مہیا کر ے گی جہاں حقیقی معنوں میں عوامی حکومت قائم ہو گی اور عوامی مسائل حل ہو نگے ۔
…………………………..
…………………………..

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے راہنما ٹھیکیدار چوہدری صفدر حسین ، سنیئر صحافی افتخار ساجد عظیمی کی حقیقی چچی چوہدری اعجاز احمد مرحوم کی والدہ محترمہ گذشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئی ہیں مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان لکھپور میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق، پیپلز پارٹی کے راہنما سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری یوسف درائیاں ، صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن چوہدری جمیل سلطان، راجہ انصر عظیم مسلم لیگ ن یوتھ کے ضلعی صدر ٹھیکیدار اشتیاق احمد، حاجی محمد رفیق تھوتھالی، چوہدری ظہیر الدین بابر، چوہدری ابرارالحق ، پرنسپل دی لنرز چوہدری عتیق الرحمان ، سابق صدر بار چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ، سنیئر صحافیوں مرزا سجاد ، ناصر شریف بٹ،شیراز پرو یز مشتاق ، مرزا ندیم اختر،را جہ وحید مراد ،طا رق محمود ثاقب،چو ہدری عتیق الر حمن بر سا لو ی ، جاوید اقبال برسالوی، راجہ نعم نجمی ، منیجر زرعی بینک چوہدری محمد اقبال، چوہدری پرویز اختر، ماسٹر محمد بوٹا ، قمر اشفاق سمیت وکلائ،صحافیوں ، تاجروں ، عوامی نمائندگان اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔