پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی 25 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری اور نور محمد انگریز کا خطاب سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین کارکنان کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی 25 سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی میں تقریب کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں رہنمائوں و کارکنان کی خصوصاً خواتین کارکنان نے شرکت کی، رہنمائوں اور کارکنان نے عوام کے ہمراہ سالگرہ کی شایان شان تقریب میں کیک کاٹا اور بلا ول بھٹوز رداری کی درازی عمر سلامتی اور صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم انصاری، نور محمد انگریز اور دیگر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کر کے عوام کو اُن کی حقوق دلا ئیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی سے عوام سے عوام کے لازوال رشتے کو چیئرمین بلا ول بھٹو کی قیادت میں مزید پختہ کرینگے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کی خدمت کے ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا ہے۔

اور انشا اللہ قائد عوامی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح ہم اپنے جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے مظلوم و مفلوک الحال عوام کی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو اُن کی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے اس موقع پر سالگرہ کی تقریب میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال اور بھٹو ازم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے تقریب میں موجود کارکنان اور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری کو اُن کی 25ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔