پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی بقاء کی ضامن ہے۔ قیوم نواز خان
Posted on February 27, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں شہید ذو الفقار علی بھٹو کا مرکزی کردار ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عوام کی غربت ختم کرنے کا بہترین پروگرام ہے۔
اس پروگرام کی غیر ملکی اداروں نے بھی تعریف کی ہے۔اسی طرح پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں امن وامان کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل صدر قیوم نواز خان سیہڑ ، سابق صدر سٹی PPP اور سردار طارق عظیم کھر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر طرف کرپشن عروج پر ہے اور عوام کے مسائل کی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹراور تاجراوراساتذہ غرضیکہ ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے ۔جس سے عوام بے حد نالاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں انتہائی اہم کردار ہے۔ علاوہ ازیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک سے غربت کو ختم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com