پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا 116کے سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن کی والد ہ انتقال کرگئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116 کے سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن کی والدہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا۔

مرحومہ کی تدفین میںپاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر نجمی عالم، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی، ذکواة و عشر کمیٹی کراچی کے چیئر میں خالد لطیف ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر سعید چائولہ، سٹی ایریا PS-116 کے صدر ساجد رفیق، جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کا سوئم (آج) مورخہ 19 جون 2014ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر مکہ مسجد حیدر آباد کالونی نزد سنٹرل جیل پر منعقد ہوگا ۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹ صدور جنرل سیکریٹریز ،سٹی ایریا کے عہدیداروں نے شیخ عبدالرحمن سے اُن کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔