کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 37ویں برسی کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی ،ناتھا خان گوٹھ ،گولڈن ٹائون اور پہلوان گوٹھ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ عوام کے کثیر تعداد نے شرکت کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سلیم الدین انصاری ،سید امجد علی شاہ ،جمن پنہور اور نور محمد انگریز نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور بخشا انہوں نے سیاست کو ڈارئنگ روم سے نکال کر گلیوں ،محلوں ،گائوں اور دیہاتوں تک پہنچا کر عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے جد وجہد کا سلیقہ سیکھا یا ،قائد عوام کا قتل پاکستان کے عوام کے امنگوں کا قتل ہے
ذالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کے حصول کی خاطر اپنی جان قربان کردی مگر ظالم و جابر اور امر کے سامنے سرنہیں جھکایا پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ قائد عوام شہید ذاولفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹوکا مشن چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوامی زندگی میں خوشحالی اور پاکستان کو دنیا کا عظیم اسلامی ریاست بنا یا جائیگا رہنمائوں نے عظم کیا کہ شہید قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام دشمن قوتوں سے جد وجہد جاری رکھا جائیگا ۔منعقدہ دعائیہ تقریبات میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔