کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم الدین انصاری نے شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے کہاکہ وہ اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ عوام کے شدید احتجاج کا سامنا کرنے کو تیار رہے سلیم انصاری نے کہاکہ شدید گرم موسم اور رمضان المبارک مین کے الیکٹر ک نے اپنے ظالمانہ اقدام بند نہ کئے پیپلز پارٹی عوامی احتجاج کا حصہ ہوگی ان خیالات کا اظہار سلیم انصاری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر عوام نے درپیش مسائل کے انبار لگا دیئے سلیم انصاری نے عوامی مطالبے پر علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کے اُن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم عالی شاہ اور وزیر بلدیات جام خان شورو خصوصی دلچسپی لے رہے اور علاقائی ترقی اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو وسائل فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت عوام چیئر مین بلاول بھٹو کراچی کی ترقی اور نچلی سطح پر مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انشا اللہ ہم اپنے جواں سال چیئر مین کی قیادت میں پاکستان کے چپے چپے کو ترقی سے ہمکنار کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیںگے ۔