پاکستان پیپلز پارٹی گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام شہداء کارساز کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام شہداء کارساز کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کارکنان اور پارٹی ہمدروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے رہنماء سلیم انصاری، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ کے رہنماء نور محمد انگریز نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہدائوں کی جماعت ہے ہماری قیادت نے اس ملک سے ظالمانہ نظام کے خاتمے اور عوامی حقوق کے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر ظالم و جابر کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنی قیادت کے شانہ بشانہ عوامی حقوق کی جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے چیئر مین بلا ول بھٹو کی قیادت میں طبقاتی انقلاب لائیں گے ملک سے بے روز گاری ،غربت اور افلاس کا خاتمہ کرینگے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ بلاول بھٹو طبقاتی نقلاب کی علا مت ہیں چیئر مین بلاول بھٹو شہداء کی روایت کو نبھاتے ہوئے جمہوریت اور غریب عوام کے حقوق کی جد جہد جاری رکھیں گے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت سے پی پی مخالف قوتوں میں لرزہ طاری ہے اور وہ الزام تراشی پر اُتر آئے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شہداء و کارکنان کی قربانیوں سے ملک میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں۔

اس لئے ہمارے چیئر مین بلا ول بھٹونے 2018ء میں مخالفین سے مقابلے کی بات کی ہے جوان کے جمہوری عمل سے محبت اور سیاسی پختگی اوراعتماد کا مظہر ہے تاہم پی پی مخالف قوتیں عوام کے مسائل کے حل میں ناکامی سے بے نقاب ہو چکی ہیں اور عوام کا پاکستان پیپلز پارٹی پر سیاسی اعتماد مستحکم ہورہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ہمارے چیئر مین بلا ول بھٹو پر بے جا تنقید کے بجائے اپنی شکست کو کشادہ دلی سے تسلیم کریں کیو نکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں طبقاتی انقلاب کے سفر کو اب کوئی نہیں روک سکتا چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کارساز کے ایصال ثواب پاکستان کی ترقی و سلامتی اور چیئر مین بلاول بھٹوں کی درازی عمر و کامیابی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔