پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کی حامی رہی ہے، اعظم خان درانی

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعظم خان درانی سابقہ بلدیاتی کمیٹی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و صدر پی پی PS-123 ڈسٹرکٹ کورنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کی حامی رہی ہے ۔ سندھ حکومت نے 2013اور2014 میں صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخوں کا 2مرتبہ اعلان بھی کیا لیکن حلقہ بندیوں پر اعتراضات اورسندھ ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے باعث بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔

اعظم خان درانی نے کراچی کے بلدیاتی مسائل میں گذشتہ چند سالوں سے اضافہ اور صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کو سندھ حکومت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے بلدیاتی مسائل میں اضافے کی اصل وجہ بلدیاتی انتخابات کے نہ ہونے سے زیادہ گذشتہ 15 سالوں میں کراچی کے بلدیاتی اداروں K.M.C، D.M.C ، K.D.A اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں سابقہ ادوار میں منتخب ہونے والے ناظمین کے ہاتھوں ہونے والی بے۔

تحاشہ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں ہیں اور مخصوص سیاسی وابستگی رکھنے والے ملازمین شہر میں کام کرنے کے بجائے سیاسی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ اعظم خان درانی نے ان بلدیاتی اداروں سے سیاست کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان اداروں کے ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دینے کا پابند بنا دیا جائے تو پھر شہر کراچی سے بلدیاتی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔